Friday, April 19, 2024

مشہورزمانہ نوکیا 3310 کی واپسی کا دبنگ اعلان

مشہورزمانہ نوکیا 3310 کی واپسی کا دبنگ اعلان
February 27, 2017

بارسلونا (ویب ڈیسک) افواہیں دم توڑ گئیں، نوکیا نے اپنے مشہورزمانہ فون 3310 کو ایک بار پھر مارکیٹ میں متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ سن 2005 تک نوکیا 3310 دنیا کا مقبول ترین موبائل تھا اور اندازاً 12کروڑ سے زائد صارف اسے خرید چکے تھے۔ اس لحاظ سے مارکیٹ میں اس کی واپسی 12سال بعد ہوئی ہے۔

نوکیا نے 3310 کی واپسی کا باقاعدہ اعلان سپین میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر کیا۔ نئے نوکیا 3310 کو فیچر فون کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے جس میں انٹرنیٹ کی سہولت موجود اور دو میگا پکسل کا کیمرا نصب ہے لیکن اس کی خاص بات اس کی لانگ لائف بیٹری ہے۔

نوکیا کے مطابق نیا 3310  ایک مہینے تک کا سٹینڈ بائی ٹائم دے سکتا ہے جبکہ 22 گھنٹے کا ٹاک ٹائم بھی اس فون پر ملے گا۔ اس موبائل کی قیمت 49یورو (52ڈالر) رکھی گئی ہے جو پاکستانی روپوں میں تقریباً ساڑھے پانچ ہزار بنتی ہے۔

یاد رہے کہ نوکیا کمپنی اب خود فون نہیں بناتی اس لیے 3310 کو فن لینڈ کی کمپنی ایچ ایم ڈی بنا رہی ہے۔