Monday, September 16, 2024

مشہورادیبہ بانوقدسیہ انتقال کرگئیں

مشہورادیبہ بانوقدسیہ انتقال کرگئیں
February 4, 2017
لاہور(92نیوز)اردو ادب کے ماتھے کا جھومر معروف ناول نگار، افسانہ نگار اور ڈرامہ نویس بانو قدسیہ 88 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئیں وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں۔ تفصیلات کےمطابق معروف ناول نگار، افسانہ نگار اور ڈرامہ نویس بانو قدسیہ کو26 جنوری کو ناسازی طبیعت کے باعث ماڈل ٹاﺅن کے نجی اسپتال میں لایا گیا جہاں وہ سی سی یو میں زیر علاج تھیں وہ شوگر کی مریضہ تھیں جبکہ ہفتہ کی شام ساڑھے پانچ بجے ہارٹ اٹیک کے باعث دم توڑگئیں بانو قدسیہ کی عمر 88برس تھی۔ بانو قدسیہ کے بیٹے اثیر نے والدہ کے بارے میں کہا کہ وہ صرف عظیم ماں ہی نہیں عظیم خاتون بھی تھیں۔ ادب کی دنیا کے لوگوں نے بانو قدسیہ کی وفات پرشدید دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کی ادبی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ  اتوار کو ساڑھے تین بجے ماڈل ٹاﺅن ڈی بلاک گراﺅنڈ میں دا کی جائے گی۔