Thursday, April 18, 2024

مشہور کہکشاں اینڈرومیڈا کی پہلی تصویر آج کے دن 1888ءمیں اتاری گئی

مشہور کہکشاں اینڈرومیڈا کی پہلی تصویر آج کے دن 1888ءمیں اتاری گئی
December 29, 2015
لاہور (ویب ڈیسک) برطانوی سائنسدان آئزک رابرٹس نے 29دسمبر 1888ءمیں مشہور کہکشاں اینڈرو میڈا کی پہلی تصویر لی۔ یہ تصویر انہوں نے 20 انچ کی دوربین کے ذریعے چار گھنٹوں میں اتاری تھی۔ اس زمانے میں اسے خلائے بسیط کی بہترین تصویر قرار دیا گیا۔ اسی تصویر سے پہلی مرتبہ اندازہ ہوا کہ اینڈرومیڈا چکردار کہکشاں ہے۔ خلائی گہرائیوں کی تصاویر لینے کے لیے آج بھی رابرٹس کی تکنیک استعمال ہوتی ہے۔ آئزک رابرٹس خلائی فوٹوگرافی کے بانی اور مشہور خلاباز تھے۔