Wednesday, May 8, 2024

مشہور مزاحیہ فنکار بل کازبی پر خاتون کو ہراساں کرنے کی فردجرم عائد

مشہور مزاحیہ فنکار بل کازبی پر خاتون کو ہراساں کرنے کی فردجرم عائد
December 31, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) مشہور مزاحیہ فنکار بل کازبی پر خاتون کو ہراساں کیے جانے کے مقدمے میں فردجرم عائد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بل کازبی پر قبل ازیں بھی درجنوں خواتین کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے جاتے رہے مگر یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ان پر کئی ماہ پہلے عائد کیے گئے الزام کے تحت فرد جرم عائد ہوئی ہے۔ متاثرہ خاتون ایندرہ کونسٹینڈ نے موقف اختیار کیا تھا کہ بل کازبی نے انہیں گھر مدعو کرنے کے بعد نشہ آور ادویات دیں اور پھر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ امریکی عدالت سے فردجرم عائد ہونے کے بعد کازبی نے کوئی بیان نہیں دیا۔ یاد رہے کہ مزاحیہ ٹی وی پروگرام ”دی کازبی شو“ ایک وقت پر شہرت کی بلندیوں پر تھا۔ ان دنوں کازبی کا شمار امریکا میں سب زیادہ معاوضہ لینے والے فنکاروں میں ہوتا تھا۔