Thursday, April 25, 2024

مشہور فٹبالر میسی پر آف شور کمپنیاں بنانے کے الزام میں مقدمے کی کارروائی شروع

مشہور فٹبالر میسی پر آف شور کمپنیاں بنانے کے الزام میں مقدمے کی کارروائی شروع
June 1, 2016
بارسلونا (ویب ڈیسک) مشہور فٹ بالر لائنل میسی پر ٹیکس ادائیگی سے بچنے کیلئے آف شور کمپنیاں بنانے کے الزام میں کارروائی شروع ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ارجنٹائنی فٹ بالر لائنل میسی اور ان کے والد جارج پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنی آمدن سے ہسپانوی حکام کو ٹیکس کی مد میں 50 لاکھ امریکی ڈالر ادا نہیں کیے۔ مقدمے کی کارروائی سپین میں ہو گی۔ استغاثہ نے باپ بیٹے کو ٹیکس چوری پر 22 ماہ قید کی سزا دینے کی اپیل کی ہے۔ استغاثہ کا موقف ہے کہ باپ بیٹے نے امیج رائٹس سے ہونے والی آمدن پر ٹیکس کی ادائیگی سے بچنے کے لیے بیلیز اور یوروگوئے میں رجسٹرڈ کمپنیوں کو استعمال کیا۔ واضح رہے کہ میسی چار مرتبہ فیفا کے سال کے بہترین عالمی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں اور ان کا شمار دنیا کے امیر ترین فٹ بالروں میں ہوتا ہے۔