Friday, April 26, 2024

مشہور شاعر اور نغمہ نگار صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کے انتقال کو بیالیس برس بیت گئے

مشہور شاعر اور نغمہ نگار صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کے انتقال کو بیالیس برس بیت گئے
February 7, 2020
 لاہور (92 نیوز) مشہور شاعر اور نغمہ نگار صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کے انتقال کو بیالیس برس بیت گئے۔ غلام مصطفیٰ تبسم نے کئی لازوال گیت اور نغمے تخلیق کیے۔ ٹوٹ بٹوٹ  کا ذکر آئے اور صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کا تذکرہ نہ ہو ایسا ہو نہیں سکتا۔ غلام مصطفیٰ تبسم نے چار اگست اٹھارہ سوننانوے کو امرتسر میں ایک کشمیری خاندان کے ہاں آنکھ کھولی۔ انہوں نے ایف سی کالج لاہور سے فارسی میں ایم اے کیا۔ وہ پورے کیریئر کے دوران گورنمنٹ کالج لاہور سے منسلک رہے۔ انہوں نے پچاس برس تک ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی کے مشاعروں میں حصہ لیا۔ اُن کے لکھے گانے آج بھی ہرکسی کی زبان پر ہیں۔ اُن کا ڈھول سپاہی سرحد کے محافظوں کو اپنی ہی آواز محسوس ہوتا ہے۔ بچوں کا شاعر سات فروری انیس سو اٹھہتر کو ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گیا مگر بچوں اور بڑوں کو ان کے کلام کی بازگشت آج بھی سنائی دیتی ہے۔