Thursday, April 18, 2024

مشہود عالم ہالی ووڈ فلم میں بطور ہیرو کام کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

مشہود عالم ہالی ووڈ فلم میں بطور ہیرو کام کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے
August 22, 2019
کرک ( 92 نیوز) یوں تو کئی پاکستانی کسی نہ کسی شعبے میں ہالی ووڈ انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں لیکن پہلی بار پاکستانی نوجوان مشہود عالم ہالی ووڈ کی ایکشن فلم میں بطور ہیرو جلوہ گر ہوں گے۔ کرک سے تعلق رکھنے والے نوجوان مشہود عالم  نے ہالی ووڈ میں بطور ایکشن ہیرو انٹری دے کر پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا، اپنے پھرتیلے جسم اور اسٹائل کی وجہ سے خٹک قبیلے کا یہ نوجوان ہالی وڈ کی شارٹ مووی "دی کیور"  کا ہیرو بن گیا۔ فری رننگ اور پارکور میں مہارت اس نوجوان کو امریکہ لے گئی جہاں وہ پہلے اسٹنٹ مین بنا۔ مشہود عالم کی مہارت دیکھ کر ایچ بی او نے اسے اپنی ایکشن سیریز میں کاسٹ کیا۔ سیریز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والے اس پاکستانی نوجوان پر ہالی ووڈ کے ڈائریکٹر کی نظر پڑی اور اسے 40 منٹ دورانیہ کی ایکشن مووی میں ہیرو کا کردار دے دیا۔ مشہود عالم کہتے ہیں کہ پاکستانی فلموں میں کام کا موقع ملا تو وہ ایکشن ہیرو کے طورپر کام کرنے کو تیار ہیں، مشہود عالم کی نظر میں پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل بھی روشن ہے۔ سال 2020 میں ریلیز ہونے والی انگلش فلم "دی کیور" میں بطور ہیرو مشہود عالم دنیا کو خطرناک وائرس پھیلانے والے گینگ سے بچاتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ اگر جذبہ سچا ہو اور حوصلہ بلند ہو تو انسان ناممکن کو بھی ممکن بنا دیتا ہے جس کی زندہ مثال کرک کے مشہود عالم ہیں جس نے اپنی محنت اور لگن سے اپنے خواب کو سچ کردکھایا۔