Thursday, April 18, 2024

مشکوک ٹرانزیکشن کا کیس، آصف زرداری 29 ستمبر کو فرد جرم کیلئے طلب

مشکوک ٹرانزیکشن کا کیس، آصف زرداری 29 ستمبر کو فرد جرم کیلئے طلب
September 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں آصف زرداری 29 ستمبر کو فرد جرم کیلئے طلب کر لیئے گئے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بڑے کیس میں بڑی پیش رفت ہو گئی۔ آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں احتساب عدالت نے آصف زرداری پر فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی۔ سابق صدر پر 29 ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی ۔

آصف علی زرداری کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو اشتہاری قرار دے کر کیس الگ کردیا گیا ۔ عدالت نے مشتاق احمد کو 9 ستمبر تک پیش ہونے کی آخری مہلت دے رکھی تھی ۔ احتساب عدالت نے ملزم مشتاق احمد کا شناختی کارڈ بلاک ، جائیداد ضبطگی کی کارروائی بھی شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔