Thursday, April 25, 2024

مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس، آصف زرداری نے بریت درخواست مسترد ہونیکا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس، آصف زرداری نے بریت درخواست مسترد ہونیکا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
October 26, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس میں احتساب عدالت سے بریت کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

سابق صدر آصف زرداری 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ریفرنس کے معاملے میں اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ 14 اکتوبر کے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف آصف زرداری نے درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا کہ احتساب عدالت نے 14 اکتوبر کو 8.3 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں درخواست مسترد کی۔ احتساب عدالت کے فیصلے کو بھی درخواست کیساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ درخواست میں چیئرمین نیب، احتساب عدالت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔