Thursday, April 18, 2024

مشکوک لائسنس والے پائلٹس کی معطلی میں توسیع کی منظوری

مشکوک لائسنس والے پائلٹس کی معطلی میں توسیع کی منظوری
August 11, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کابینہ نے مشکوک لائسنس والے پائلٹس کی معطلی میں توسیع کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے مشکوک لائسنس والے پائلٹس کی معطلی کے دورانیے میں توسیع کی منظوری دے دی۔ کابینہ کو ملک کے بڑے ایئرپورٹس آوٹ سورس کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آئی جی اسلام آباد کی شہر کے مضافاتی علاقوں میں قبضہ مافیا کے خلاف کی گئی کارروائیوں پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے اسلام آباد کے مارگلہ روڈ پر تجاوزات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے پاک عرب آئل ریفائنری کے ایم ڈی کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ چاروں صوبوں کے فورتھ شیڈول لسٹ میں شامل افراد کو استثنیٰ دینے کا معاملہ مؤخر کر دیا گیا۔ کابینہ نے نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کے چیئرمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی بھی منظوری دے دی۔ کابینہ نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 28 جولائی کو ہونے والے ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ کابینہ نے 30 جولائی کو ہونے والے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔