Wednesday, May 8, 2024

مشکوک سرگرمی کی اطلاع کیلئے پنجاب رینجرز کے نمبرجاری

مشکوک سرگرمی کی اطلاع کیلئے پنجاب رینجرز کے نمبرجاری
February 26, 2017

اسلام آباد (92نیوز) ترجمان پاک فوج نے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع کے لیے پنجاب رینجرز کے رابطہ نمبرز جاری کر دیے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن رد الفساد میں عوام کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پنجاب رینجرز کو دیں۔ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع  04299220030 پر دی جا سکتی ہے۔

عوام  فون نمبر 03408880047 پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دے سکتے ہیں اور اس مقصد کے لیے رینجرز کا واٹس ایپ نمبر 03408880100 بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع کے لیے ای میل ایڈریس

[email protected]

 بھی جاری کیا ہے۔