Thursday, April 18, 2024

مشکل کی اس گھڑی میں پرویز مشرف کو کم ازکم ایک موقع ضرور دینا چاہیے ، مہوش حیات

مشکل کی اس گھڑی میں پرویز مشرف کو کم ازکم ایک موقع ضرور دینا چاہیے ، مہوش حیات
December 5, 2019
 کراچی (92 نیوز) مہوش حیات سابق صدر پرویز مشرف کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئیں۔ ستارہ امتیاز سے نوازی جانے والی اداکارہ کہتی ہیں مشکل کی اس گھڑی میں پرویز مشرف کو کم ازکم ایک موقع ضرور دینا چاہیے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں مہوش حیات نے پرویز مشرف کی دبئی کے ایک اسپتال سے جاری کی گئی ویڈیو کو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا پرویز مشرف ہمارے ملک کے صدر رہے ہیں۔ انہوں نے مشکل وقت میں رہنمائی کی۔ ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ ’کیا قانون کسی بھی شخص کو جرم ثابت ہونے تک بے گناہ قرار نہیں دیتا؟