Thursday, April 18, 2024

مشکل وقت میں فرنٹ لائن پر موجود دو ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق

مشکل وقت میں فرنٹ لائن پر موجود دو ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق
March 27, 2020
 ڈیرہ غازی خان (92 نیوز) مشکل وقت میں فرنٹ لائن پر موجود دو ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ ڈیرہ غازی خان قرنطینہ میں کام کرنے والے ڈاکٹر اسامہ اور آئسولیشن وارڈ میں کام کرنے والی ڈاکٹر صبا میں وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق دونوں ڈاکٹرز کی طبیعت زیادہ خراب نہیں۔ مشکل ، وقت ، فرنٹ لائن ، ڈاکٹرز ، کورونا وائرس ، تصدیق دوسری طرف کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر فرائض ادا کرنے والے ڈاکٹرز کو گنگا رام اسپتال میں سلامی پیش کی گئی۔ پولیس گارڈ نے ایس پی ڈولفن و ایس پی سول لاہن کی قیادت میں ڈاکٹرز کو سلامی پیش کی ۔ سلامی کے دوران پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹرز کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ نے کہا ڈاکٹرز کی گرانقدر خدمات کو خراج  تحسین پیش کرتے ہیں ۔ لاہور پولیس بھی  ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ  کرونا کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔ ڈاکٹرز کو سلام پیش کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔