Friday, March 29, 2024

مشکل وقت میں سعودی عرب کو تنہا نہیں چھوڑیں گے:تسنیم اسلم

مشکل وقت میں سعودی عرب کو تنہا نہیں چھوڑیں گے:تسنیم اسلم
April 23, 2015
  اسلام آباد(92نیوز)ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا بہترین دوست اور بھائی ہے مشکل وقت میں سعودی عرب کو تنہا نہیں چھوڑ یں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران یمن کے متعلق مختلف سوالوں کے جواب میں کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں  پاکستان کا ساتھ دیا ہے پاکستان بھی سعودی عرب کو تنہا نہیں چھوڑے گا وزیر اعظم کا سعودی عرب کا دورہ یمن تنازعے  کا پر امن حل نکالنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے چینی صدر کے دورے پر پر وپیگنڈا کرنے کے متعلق سوال پرترجمان کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تعلقات میں کسی تیسرے ملک کو ویٹو کا حق حا صل نہیں  بھارتی میڈیا کے بیانات پر تبصرہ نہیں کریں گے ۔ پاکستانی کشتی پکڑے جانے کے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ  پاکستانی سفارتخانے نے بھارتی حکام سے معلومات طلب کی ہیں تاہم ماضی میں کشتی کا معاملہ بعد میں جھوٹا ڈرامہ ثابت ہوا تھا۔ پاک ایران سرحد پر دہشتگردی کے واقعے کے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ پاک ایران سرحد پر نگرانی کا نیا طریقہ کار اپنایا ہے دونوں ممالک دہشت گردی کے خدشے پر پیشگی معلومات کا تبادلہ کریں گے ۔