Friday, April 26, 2024

مشکل صورتحال میں کاروباری برادری کی مدد اور رہنمائی کرنا ہوگی، شہبازشریف

مشکل صورتحال میں کاروباری برادری کی مدد اور رہنمائی کرنا ہوگی، شہبازشریف
April 2, 2020
لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کورونا سے کاروباری سرگرمیوں میں مندی ہے، مشکل صورتحال میں کاروباری برادری کی مدد اور رہنمائی کرنا ہوگی، ایک طرف کورونا قوم کی جان لے رہا ہے، دوسری طرف روزگار کے لالے پڑے ہیں۔ لاہور میں تاجر اور کاروباری برادری سے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےلیگی رہنما شہبازشریف نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سےکاروباری برادری جس بڑے پیمانے پر متاثر ہوئی اس کا ادراک ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ گھر میں رہنا مجبوری ہے لیکن روٹی، روزگار اور کاروبار چلانا بھی ضروری ہے، اس معاملے میں سیاست نہیں کرنی، انا سے بالاتر ہوکر ایک قوم بن کر وباء کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ شہبازشریف نے کہا کہ اصل مسئلہ اور خطرہ کورونا سے زیادہ اس چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت، سنجیدگی اور عزم کا ہے، اس موقع پر کاروباری برادری نے اپوزیشن لیڈر کے مشاورتی اقدام کو سراہا۔