Thursday, April 18, 2024

مشکل ترین دور سے گزر رہا ہوں ، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ مقبول ہو رہا ہے ، نواز شریف

مشکل ترین دور سے گزر رہا ہوں ، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ مقبول ہو رہا ہے ، نواز شریف
July 1, 2018
لندن ( 92 نیوز ) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ مقبول ہو رہا ہے ، میں اس وقت اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت سے گزر رہا ہوں ۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ جیسے ہی بیگم کی طبیعت بہتر ہوگی پاکستان جاؤں گا ،پاکستان کا نام گرے لسٹ میں ڈالے جانے سے متعلق سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ اس کے بارے میں بعد میں بات کروں گا اور بتاؤں گا کہ اس کا کون ذمہ دار ہے ۔ نواز شریف انتخابات کے بائیکاٹ سے متعلق سوال کو بھی گول کر گئے ۔