Thursday, April 25, 2024

مشن کشمیر : وزیراعظم آج اقوام متحدہ میں اہم خطاب کریں گے

مشن کشمیر : وزیراعظم آج اقوام متحدہ میں اہم خطاب کریں گے
September 21, 2016
نیویارک (92نیوز) وزیر اعظم کے مشن کشمیر کا سب سے اہم موڑ آ گیا۔ وزیراعظم نواز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اہم خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کو خطے میں امن کے لیے کرنا ہے واحد کام نواز شریف دے دیں دنیا بھر کو یہی پیغام کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دیکھ لیں ساری اقوام جس کے ہاتھ میں ہے کشمیریوں کا لہو اور منہ میں ہے رام رام وزیر اعظم کو دنیا کو یہ سمجھانا ہو گا کہ بھارت اب نہیں رکھ سکتا کشمیریوں کو غلام اور یہ بھی کہنا ہو گا کہ دنیا اگر روک نہیں سکتی کشمیریوں کا خون بہنا تو خدارا چھوڑ دے لینا امن کا نام