Wednesday, May 8, 2024

مشن ورلڈ کپ، جنوبی افریقا کا بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

مشن ورلڈ کپ، جنوبی افریقا کا بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
June 2, 2019

 لندن (92 نیوز) مشن ورلڈ کپ میں آج بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان جوڑ پڑا ہے۔ جنوبی افریقا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کر لیا۔

قبل ازیں انگلینڈ نے ورلڈکپ 2019 کا افتتاحی میچ اپنے نام کیا تھا۔ انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو افتتاحی میچ میں 104 رنز سے شکست دی تھی۔

انگلینڈ کے بین اسٹوکس 89 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔ کپتان آئن مورگن نے 57 رنز بنائے ، جیسن رائے کے 54 اور جوروٹ کے 51 رنز بنے تھے۔

جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 207 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھ ۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کوانٹن ڈی کوک 68 رنز بنا سکے ، دوسن 50، ہاشم آملہ 13، کپتان ڈوپلیسی 5 رنز بنا سکے۔ انگلینڈ کی جانب سے آرچر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

پلنکٹ اور بین اسٹوکس کی دو دو وکٹیں ، عادل رشید اور معین علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کے بین اسٹوکس بہترین آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔