Monday, May 13, 2024

مشن ورلڈ کپ، تیسرے میچ میں سری لنکا کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

مشن ورلڈ کپ، تیسرے میچ میں سری لنکا کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
June 1, 2019

 لندن (92 نیوز) مشن ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں سری لنکا کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ کیویز نے ٹاس جیت کر لنکن ٹائیگرز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔

 انگلینڈ میں کرکٹ پر حکمرانی کی جنگ جاری ہے۔ میگا ایونٹ میں تھرل اور ایکشن سے بھر پور مقابلے ہو رہے ہیں۔ ٹائٹل پر قبضہ جمانے کے لیے ٹیموں کے درمیان جنگ جاری ہے۔

 کیویز اور سری لنکا کے باہمی مقابلوں پر نظر ڈالی جائے تو بلیک کیپس کو لنکن ٹائیگرز پر سبقت حاصل ہے۔ دونوں ٹیمیں 98 بار ایک دوسرے کے مدمقابل ہو چکی ہیں جس میں نیوزی لیند نے 48 اور سری لنکا نے 41 میچز میں کامیابی سمیٹی۔ ایک میچ برابر اور آٹھ میچز بغیر نتیجہ رہے۔

 ورلڈ کپ مقابلوں میں سری لنکا کو نیوزی لینڈ پر برتری حاصل ہے۔ میگا ایونٹ میں 10 بار آمنے سامنے ہوئیں جس میں سے 6 بار لنکن ٹائیگرز کامیاب رہے اور 4 میچز میں کیویز نے میدان مارا۔

دوسرے میچ میں افغانستان اور آسٹریلیا شام ساڑھے پانچ بجے مد مقابل ہوں گے۔