Monday, May 6, 2024

مشن صدارت کیلئے عارف علوی نے جہانگیر ترین کومدد کیلئے بلالیا

مشن صدارت کیلئے عارف علوی نے جہانگیر ترین کومدد کیلئے بلالیا
August 27, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) مشن صدارت کیلئے عارف علوی نے جہانگیر ترین کومدد کیلئے بلالیا۔ نامزصدارتی امیدوارعارف علوی نے جہانگیرترین سے ٹیلی فونک رابطہ   کیا ۔ عارف علوی نے جہانگیر ترین سے صدارتی انتخابات میں کردار ادا کرنے کی درخواست   کی ۔ دوست کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے جہانگیر ترین نے بھی دورہ لندن مختصر کر کے وطن واپسی کا فیصلہ  کر لیا ہے ، ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کل پہلی دستیاب فلائٹ سے پاکستان پہنچ جائیں گے ۔