Sunday, September 8, 2024

مشن ایمپوسبل روگ نیشن کا پہلا ٹریلرجاری

مشن ایمپوسبل روگ نیشن کا پہلا ٹریلرجاری
March 23, 2015
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)سپراسٹار ٹام کروز کی ایکشن فلمیں دیکھنے والوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ ہالی ووڈ ہیرو کی نئی فلم  'مشن امپوسبل  روگ نیشن جولائی میں سینما گھروں کی زینت بننے والی  ہے۔ جبکہ فلم بینوں کا تجسس برقرار رکھنے  کے  لئے  اس کاپہلا   ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ ایکشن  ،تھرل اور  ایڈونچر  سےبھرپوریہ فلم مشن امپوسبل سیریز کا  پانچواں سیکوئل ہے۔ مار دھاڑ اور سنسنی سے بھرپور  فلم میں اس بار ہیرو کو ایک ایسے مافیا کا  سامنا ہے جو ایک بڑے  مالیاتی ادارے کو تباہ کرنا چا ہتا ہے۔ فلم کے ہدایت کارکرسٹوفر مکاوری ہیں جبکہ ٹام کروز کے علاوہ دیگر اداکاروں میں جیرمی رینر  ،سیمون پیگ  شامل ہیں۔ فلم رواں برس اکتیس جو لائی کوسینما گھروں میں دھوم مچائے گی۔