Tuesday, April 23, 2024

مشن امپوسیبل فائیو کا رنگارنگ ورلڈ پریمیئر ویانا میں ہوا، سپراسٹار ٹام کروز کی ایک جھلک دیکھنے سینکڑوں مداح امڈ آئے

مشن امپوسیبل فائیو کا رنگارنگ ورلڈ پریمیئر ویانا میں ہوا، سپراسٹار ٹام کروز کی ایک جھلک دیکھنے سینکڑوں مداح امڈ آئے
July 24, 2015
ویانا (ویب ڈیسک) جاسوسی پر مبنی امریکن بلاک بسٹر سیریز کی پانچویں فلم مشن امپوسیبل فائیو کا ورلڈ پریمئیر ویانا میں ہوا۔ ٹام کروز کے سینکڑوں مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے پہنچ گئے۔ ہالی ووڈ کی ایکشن ایڈونچر فلم مشن امپوسیبل فائیو کا رنگارنگ پریمیئر آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہوا۔ سپراسٹار ٹام کروز جب ریڈکارپٹ پر جلوہ گر ہوئے تو وہاں موجود سینکڑوں مداحوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ ٹام کروز نے اس موقع پر مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹوگراف بھی دیئے۔ کرسٹوفرمک کویری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام کروز ہیرو کے روپ میں ایک مرتبہ پھر جلوہ گر ہوئے ہیں جو ناممکن مشن کی تکمیل کرتے دکھائی دینگے۔ فلم کی کاسٹ میں ٹام کروز کے علاوہ جیریمی رینر، سیمان پیگ، ونگ رہیمز، شان ہیرس اور ایلک بالڈون شامل ہیں۔ ٹام کروز اور جے جے ابرامز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے اکتیس جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔