Thursday, April 18, 2024

مشن امپوسیبل روگ نیشن کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، اکتیس جولائی کو سینماگھروں کی زینت بنے گی

مشن امپوسیبل روگ نیشن کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، اکتیس جولائی کو سینماگھروں کی زینت بنے گی
July 7, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ٹام کروز کے دیوانے ہو جائیں تیار جاسوسی پر مبنی  مشن امپوسیبل روگ نیشن اکتیس جولائی کو سینما گھروں کی زینت بننے کے لیے تیار ہے۔ ہالی ووڈ فلم مشن امپوسیبل روگ نیشن کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ فلم میں اداکار ٹام کروز ہیرو کے روپ میں ایک مرتبہ پھر نامکمل مشن کی تکمیل کرتے دکھائی دینگے۔ فلم کی کاسٹ میں ٹام کروز، جیریمی رینر، سیمن پیگ، ونگ رہیمز، سیان ہیرس اور ایلک بالڈون سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ ٹام کروز اور جے جے ابرامز کی مشترکہ پروڈکشن میں تیار ہونے والی فلم مشن امپوسیبل روگ نیشن اکتیس جولائی کو سینما گھروں میں پیش کر دی جائے گی۔