Saturday, April 20, 2024

مشن امپوسیبل 5کاورلڈپریمئیرآج ویانا میں ہورہا ہے

مشن امپوسیبل 5کاورلڈپریمئیرآج ویانا میں ہورہا ہے
July 23, 2015
ویانا(ویب ڈیسک)جاسوسی پر مبنی امریکن بلاک بسٹر سیریز کی پانچویں فلم مشن امپوسیبل  فائیوکاورلڈپریمئیرآج ویانا میں ہورہا ہےفلم  اکتیس جولائی   کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ تفصیلات کےمطابق کرسٹوفر مک کویری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام کروز ہیرو کے روپ میں ایک مرتبہ پھر  جلوہ گر ہو ئےہیں جوناممکن مشن کی تکمیل کرتے دکھائی دینگے۔ فلم کی کاسٹ میں ٹام کروز کے   علاوہ  جیریمی رینر، سیمان پیگ، ونگ رہیمز، شان ہیرس اور ایلک بالڈون  شامل ہیں۔ ٹام کروز اور جے جے ابرامز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے  اکتیس جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔