Thursday, April 25, 2024

مشرقی چین میں شہد کی مکھیوں کا سڑک پر راج

مشرقی چین میں شہد کی مکھیوں کا سڑک پر راج
March 14, 2015
سیچوان(ویب ڈیسک)مشرقی چین میں شہد کی مکھیاں لے کر جانے والی گاڑی کی ٹرک سے ٹکر۔ گاڑے میں حادثے کی وجہ سے مکھیاں سڑک پر پھیل گئیں جس کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے سڑک بند کر دی۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا،مگر مکھیوں کی ہلچل نے سڑک کو بلاک کروادیا۔ شہد کی مکھیوں کو ڈبوں میں بند کرکے دوسری جگہ لے جایا جارہا تھا،کہ اچانک گاڑی ایک ٹرک سے جا ٹکرائی ۔ اہلکاروں نےجلدی سے ڈبوں کو بند کرنےکی کوشش کی اور کچھ ڈبوں کو سٹرک پر چھوڑ کرچلتے بنےجنھیں رات کو دوبارہ اہلکار اٹھانے آئیں گے۔