Saturday, April 27, 2024

مشرقی لندن کی مسجد کے باہر ہتھوڑا بردار شخص کا نمازیوں پر حملہ، ایک شخص معمولی زخمی

مشرقی لندن کی مسجد کے باہر ہتھوڑا بردار شخص کا نمازیوں پر حملہ، ایک شخص معمولی زخمی
March 16, 2019
 لندن (92 نیوز) نیوزی لینڈ میں حملے کے کئی گھنٹوں بعد مشرقی لندن کی مسجد کے باہر ہتھوڑا بردار شخص نے ساتھیوں کے ہمراہ نمازیوں پر حملہ کیا جس میں ایک شخص معمولی زخمی ہوا۔ رپورٹس کے مطابق نیلی کار میں سوار تین افراد جمعہ نماز ادا کرتے لوگوں کے قریب سے گزرے اور ان کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کئے جس پر لوگوں میں غم و غصہ پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق کچھ لوگوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو ایک شخص گاڑی سے باہر نکل آیا اور نمازیوں پر ہتھوڑے سے حملہ کرنے کی کوشش کی جس سے ایک شخص معمولی زخمی بھی ہوا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار سوار افراد نے جمعہ نماز پڑھنے والوں کیلئے نامناسب الفاظ ادا کئے ، ان کے تعاقب کی کوشش کی تو وہ فرار ہو گئے۔