Saturday, April 20, 2024

مشرقی سرحد پرکسی بھی جارحیت سےنمٹنے کیلئے تیارہیں،آرمی چیف‏

مشرقی سرحد پرکسی بھی جارحیت سےنمٹنے کیلئے تیارہیں،آرمی چیف‏
August 24, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج مشرقی سرحد پر کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے مکمل طو رپر تیار ہے ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق  چیف  آرمی چیف نے فارمیشن ہیڈ کوارٹرز گلگت میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر سے جڑے مشرقی سرحدی خطرات سے پوری طرح آگاہ ہیں۔مشرقی سرحد پر کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

بھارت یاد رکھے اب جواب 27 فروری سے بھی سخت ہو گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

فارمیشن ہیڈکوارٹرز گلگت میں افسروں اور جوانوں سے خطاب میں چیف آف آرمی اسٹاف  کا کہنا تھا کہ بلند ترین محاذ جنگ پر سپاہ سخت موسم اور مشکل جغرافیہ کے باوجود دشمن سے نبردآزما ہیں۔ آرمی چیف  جنرل قمر باجوہ نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔