Friday, March 29, 2024

مشرق وسطیٰ کے بڑے تجارتی گروپوں نے فرانسیسی اشیاء کا بائیکاٹ کردیا

مشرق وسطیٰ کے بڑے تجارتی گروپوں نے فرانسیسی اشیاء کا بائیکاٹ کردیا
October 26, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف رویہ پر مشرق وسطیٰ  کے کئی ممالک کے بڑے بڑے تجارتی گروپوں نے فرانسیسی اشیا کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر فرانس مخالف ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگے۔

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی حکومت کے اسلام مخالف رویئے پر مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کی بائیکاٹ کی مہم چلنے لگی۔سوشل میڈیا پر ’بائیکاٹ فرانس پروڈکٹس‘ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔ترک میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ کے کئی تاجر گروپوں نےفرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے جب کہ کویت کی مارکیٹوں سے فرانسیسی مصنوعات باقاعدہ طورپرہٹا لی گئیں۔

خلیج تعاون کونسل اور یونیسکو فرانس میں کویتی مشن نےفرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے اسلام سے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترک صدر طیب ایردوان نے فرانسیسی ہم منصب کو دماغی علاج کامشورہ دیا ہے جب کہ پاکستانی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی  فواد چودھری   نے ٹویٹ کیا کہمحمدمصطفیٰﷺ کااحترام انسانیت کااحترام ہے،حرمت رسولﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے،دنیا میں امن ایک دوسرے کے عقائدسمجھ کر چلنے سے وابستہ ہے۔