Friday, April 19, 2024

مشرق وسطی کو جوہری ہتھیاروں سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں، شاہ سلمان بن عبدالعزیز

مشرق وسطی کو جوہری ہتھیاروں سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں، شاہ سلمان بن عبدالعزیز
September 23, 2021 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا ہے مشرق وسطی کو جوہری ہتھیاروں سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یو این جنرل اسمبلی اجلاس سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا مشرق وسطی کو جوہری ہتھیاروں سے پاک دیکھنا اور ایران کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔ ایران ہمارے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی اپنائے  ۔ امید ہے ایران کے ساتھ ابتدائی بات چیت ٹھوس نتائج کا باعث بنے گی۔ سعودی عرب انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف لڑتا رہے گا۔