Friday, March 29, 2024

مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
April 2, 2015
راولپنڈی(ویب ڈٰیسک)ایڈیشنل سیشن جج  اسلام آبادواجد علی کی عدالت میں غازی رشید قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم پرویز مشرف کے وکلا کی جانب سے ایک مرتبہ پھر ملزم کی حاضری سے اسثنی کی درخواست دائر کردی گئی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل غیر حاضری پر ان کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے جس کی تعمیل میں ملزم نے یاک لاکھ کے ضمانتی مچلکے پر پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی تھی ۔ غازی رشید کے وکلا نے استثنی کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی جس پرعدالت نے مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے فیصلے پر نظر ثانی کی استدعا بھی مسترد کردی۔ پرویز مشرف کے خلاف 12جولائی 2013کواسلام آباد ہائی کورٹ نے مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے،پولیس نے 10اکتوبر کو مقدمہ درج کرکے انہیں فارم ہاوس سے گرفتار کیا۔ 4نومبر 2013کو مشرف کی ضمانت ہوگئی  مئی 2014کو پرویز مشرف کو پولیس نے اپنی تفتیش میں بے گناہ قرار دیتے ہوئے اسے چالان کے خانہ نمبر میں شامل کیا۔ ڈیڑھ سال کے دوران سابق صدر ایک مرتبہ بھی عدالت پیش نہیں ہوئے تاہم انہیں 17مرتبہ حاضری سے استثنی دیا گیا۔ عدالت نے پولیس کو حکم جاری کیا ہے کہ اب پرویز مشرف کو گرفتار کرکے عدالت میں ہپیش کیا جائے گا۔