Wednesday, April 24, 2024

مشرف کے ساتھیوں کو گنتے ہوئے عمران خان خود کو بھول جاتے ہیں : پرویز رشید

مشرف کے ساتھیوں کو گنتے ہوئے عمران خان خود کو بھول جاتے ہیں : پرویز رشید
May 9, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان حکومتی کارکردگی دکھاتے تو آج تنگ چوراہوں پر جلسے نہ کرتے۔ خیبرپختونخوا کے احتساب کمیشن کا ڈی جی خود انصاف مانگ رہا ہے۔ عمران خان نے حکومتی وسائل سے انتخابی جلسہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2ہزار کرسیاں بھرنے کےلئے پورے صوبے سے لوگ بلائے گئے۔ عمران خان کی مزید اے ٹی ایم مشینیں منظر عام پر آگئی ہیں۔ عمران خان اپنی اے ٹی ایم مشینوں کے ناکارہ ہونے سے گھبرا رہے ہیں۔ پرویزرشید نے کہا مشرف کے ساتھیوں کو گنتے ہوئے عمران خان خود کو بھول جاتے ہیں۔ ن لیگ کابنوں کا جلسہ دن کی روشنی میں ہوا تھا۔ عمران خان ناکام جلسوں کو چھپانے کے لیے رات کا سہارالیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو 3 برسوں میں نیاپختونخوا نظر نہیں آیا۔ عمران 3سال کنٹینر سے نہیں اترے تو وزیراعظم پختونخوا کے عوام کی خدمت کرنے نکلے۔