Saturday, April 20, 2024

مشرف کی ملک میں جائیداد نہیں،92نیوزنے سابق صدر کی پیش کردہ ستاویز حاصل کرلیں

مشرف کی ملک میں جائیداد نہیں،92نیوزنے سابق صدر کی پیش کردہ ستاویز حاصل کرلیں
September 25, 2018
اسلام آباد  ( 92 نیوز ) 92 نیوز نے سابق صدر پرویز مشرف کی  عدالت میں  پیش کردہ دستاویز حاصل کر لیں ، جن کے مطابق پرویز مشرف کی پاکستان میں کوئی غیر منقولہ جائیداد نہیں ۔ دبئی میں پرویز مشرف کے نام پانچ ملین درہم کا فلیٹ اور 23 لاکھ درہم کی مرسڈیز بینز گاڑی ہے ، پاکستان میں پرویز مشرف کے پاس ایک کروڑ تیس لاکھ مالیت کی گاڑیاں ہیں۔ اس کے علاوہ 2لاکھ 80 ہزار درھم کی 2008 ماڈل کی دوجیپ بھی انکے نام ہیں جبکہ پرویز مشرف کے پاکستان میں پنشن  اور دیگر آٹھ بینک اکاؤنٹس ہیں جن  میں سے چار اہلیہ کے ساتھ جوائنٹ ہیں ۔ ان بینک اکاؤنٹس میں ایک کرورڑ سے زائد کی رقم موجود ہے  ، دستاویز ات کے مطابق ہائیڈ پارک لندن میں گھر اور چار کروڑ چھتیس لاکھ  روپے مالیت کا  چک شہزاد فارم ہاؤس بیگم صہبا مشرف کے نام  ہے  ،جبکہ  زمہ سٹریٹ کراچی ڈی ایچ اے میں تین پلاٹ کروڑوں روپے مالیت کے ہیں۔