Saturday, April 27, 2024

مشرف کی لاش کو ڈی چوک پر لٹکانے کا فیصلہ غلط ہے، رضا ربانی

مشرف کی لاش کو ڈی چوک پر لٹکانے کا فیصلہ غلط ہے، رضا ربانی
December 20, 2019
کراچی (92 نیوز) مشرف کی لاش کو ڈی چوک پرلٹکانے کا فیصلہ غلط ہے مگر ایسے شخص کو سراہنے کی کوشش ستم ظریفی ہے جس نے آئین اور جمہوری اداروں کا کھلواڑ کیا، رضاربانی اپنے بیان میں مزید بولے کہ حکومت سیاسی ایجنڈا کیلئے آرٹیکل 209 لگانے کی عادت کا شکار ہے۔ سابق چئیرمین سینٹ نے کہا کہ عدالتی فیصلے کا متن جج کے خلاف ریفرنس لانے کا جواز فراہم نہیں کرتا۔ ان کا کہنا ہے خصوصی عدالت کے پیرا 66 کی حمایت نہیں کی جا سکتی، متاثرہ شخص خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتا ہے۔ رضاربانی کہتے ہیں حکومت نے دھرنا فیصلے پر جسٹس قاضی فائر عیسی ، 12 مئی سانحہ پر جسٹس کے کے آغآ کے خلاف آرٹیکل 209 کا سہارا لیا اور اب جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف بھی آرٹیکل 209 کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلہ پر آرٹیکل 209 کے تحت درخواست دائر نہیں کی جا سکتی، ایسا اقدام آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے، حکومت عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلانے سے باز آ جائے۔