Friday, April 19, 2024

مشرف کی سزا اور لاش گھسیٹ کر ڈی چوک لانے کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر

مشرف کی سزا اور لاش گھسیٹ کر ڈی چوک لانے کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر
December 26, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ میں سابق صدر و جنرل (ر) پرویز مشرف کی سزا اور لاش گھسیٹ کر ڈی چوک لانے کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی ۔ سپریم کورٹ میں درخواست سماجی کارکن اقبال کاظمی نے دائر کی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالت کے دائرہ اختیار کا آئین و قانون کے تحت جائزہ لیا جائے، خصوصی عدالت کے پاس آرٹیکل 6 کیخلاف کارروائی کا اختیار نہیں،انسانی لاش کو چوراہے پر گھسیٹنا میت کی توہین ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ فیصلے سے عدلیہ کا وقار مجروح ہوا ، اداروں میں ٹکراؤ کا تاثر پھیل رہا ہے، عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ درخواست میں وفاق ،وزارت قانون اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔