Sunday, September 8, 2024

مشرف کی روانگی کیخلاف پیپلز پارٹی کا 5 منٹ تک 'تاریخی' احتجاج

مشرف کی روانگی کیخلاف پیپلز پارٹی کا 5 منٹ تک 'تاریخی' احتجاج
March 21, 2016
کراچی (92نیوز) پیپلز پارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی نے پرویز مشرف کے باہر جانے پر اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ”گو نواز گو“ کے نعرے لگائے ۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آئین پامال کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بازگشت تھی پرویز مشرف کے باہر جانے کی۔ سینئروزیر نثار کھوڑو نے بات کو تو دل کی بات زبان پر آگئی۔ پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کے خلاف پیپلزپارٹی کے اراکین نے سندھ اسمبلی میں قرارداد تو پیش نہ کی مگر ایوان کے باہر احتجاج ضرور کیا۔ نثار کھوڑو کی قیادت میں اسمبلی کی سیڑھیوں پر 5 منٹ طویل احتجاج کیا گیا۔ وہ بھی چھاوں میں کھڑے ہوکر۔ ساٹھ‘ ستر اراکین میں سے صرف جاوید ناگوری اور شمیم ممتاز نے نعرے لگائے۔ باقی ہنسی مذاق کرتے رہے۔ سینئر وزیر نثار کھوڑو بولے وفاقی حکومت نے مک مکا کرکے مشرف کو باہر جانے کی اجازت دی ہے۔ نثار کھوڑو نے تقریر کے جوہر تو خوب دکھائے مگر جب سوال ہوا مشرف کو گارڈ آف آنرز کا تو جواب ہی گول کرگئے۔