Saturday, September 7, 2024

' مشرف واحد مریض ہیں جن کو کمر درد کیوجہ سے آکسیجن ماسک لگتا تھا '

' مشرف واحد مریض ہیں جن کو کمر درد کیوجہ سے آکسیجن ماسک لگتا تھا '
March 23, 2016
لاہور (92نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو منافقت کی بیماری تھی۔ حکومت نے بغاوت اور دو بار آئین توڑنے کے مقدمے میں ملوث ملزم کو باہر جانے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام کرپشن فری پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مشرف کے معاملے میں دوہرے معیار کا مظاہرہ کیا گیا۔ روزانہ مشرف کی آکسیجن ماسک لگی تصویر جاری ہوتی تھی۔ مشرف پہلے مریض ہیں جن کو کمر درد کی وجہ سے آکسیجن ماسک لگتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو بھی منافقت کی بیماری لاحق ہے۔ موجودہ ظالمانہ نظام اورپاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امریکہ کو خوش کرنے کیلئے پاکستان کو لبرل بنانا چاہتی ہے۔ پنجاب میں تحفظ کے نام پر خواتین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ اسلامی پاکستان ہمارے لیے ماں کی گود کی طرح ہے اور ماں کی چادر کی طرف بڑھنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔