Friday, April 26, 2024

مشرف رسول کی پی آئی اے میں بطور سی ای او تقرری کالعدم قرار

مشرف رسول کی پی آئی اے میں بطور سی ای او تقرری کالعدم قرار
September 3, 2018
کراچی (92 نیوز) مشرف رسول کی پی آئی اے میں بطور سی ای او تقرری کالعدم قرار دے دی گئی۔ عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے مشرف رسول کو عہدے کے لئے نااہل قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے پی آئی اے نجکاری خصوصی آڈٹ کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے مشرف رسول کی بطور سی ای او تقرری کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے مشرف رسول تقرری کے اہل نہیں تھے ۔ ان کی تقرری خلاف قانون تھی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے مشرف رسول سردار مہتاب کے پی ایس او رہ چکے ہیں۔ جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا مشرف رسول کی تقرری میں گائیڈ لائین کی خلاف ورزی ہوئی۔ آڈٹ حکام نے پی ائی اے انتظامیہ سے گیارہ ستمبر تک اعتراضات کا جواب مانگتے ہوئے کہا ہے پی ائی اے کے اعتراض پر جواب کے بعد آڈٹ رپورٹ عدالت میں پیش کر دیں گے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت چھ ستمبر تک ملتوی کر دی۔