Friday, April 26, 2024

مشرف دور کا بلدیاتی نظام بہتر تھا،صمصام بخاری

مشرف دور کا بلدیاتی نظام بہتر تھا،صمصام بخاری
May 6, 2019
لاہور (92 نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری نے 92 یوز کے پروگرام ’’نائٹ ایڈیشن ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر و جنرل (ر) پرویز مشرف دور کا بلدیاتی نظام بہتر تھا، نیا بلدیاتی نظام اس سسٹم سے بھی اچھا ہے، بلدیاتی الیکشن کے بعد اس نظام کے ثمرات نظر آئیں گے۔ سید صمصام بخاری نے کہا کہ مشرف کا جمہوری ہونا یا غیر جمہوری ہونا الگ بات ، مگر  میں نے اپنی زندگی میں کام کرتا کوئی نظام دیکھا ہے تو وہ نظام 2002 سے 2007 تک کا تھا۔ صمصام بخاری نے کہا کہ 2008 والے نظام میں پھر گڈ مڈ ہو گئی جس میں کچھ ایسا امتزاج ہو گیا کہ  وہ متنازعہ  ہو گیا ، جو نظام ہم لے کر آئے ہیں وہ اس سے بھی اچھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے وہ کریں گے بھی ، خصوصاً جب ان کے لیڈران کرپشن کے الزامات میں اندر ہو رہے ہیں تو وہ تنقید کریں گے ہی ، مگر یہ نظام ماضی سے بہت بہتر ہے ۔