Friday, May 10, 2024

مشرف بارے فیصلے پر حکومت قانونی ٹیم کیساتھ مشاورت کریگی، فردوس عاشق

مشرف بارے فیصلے پر حکومت قانونی ٹیم کیساتھ مشاورت کریگی، فردوس عاشق
December 17, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے خصوصی عدالت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف بارے فیصلے پر حکومت قانونی ٹیم کے ساتھ مشاورت کرے گی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ فیصلے کا تفصیل  سے جائزہ لیں گے اور قانونی مشاورت  کے بعد حکومتی بیانیہ سامنے لائیں گے

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا وزیر اعظم وطن واپسی پر قانونی معاملات کو دیکھیں گے۔

ادھر فواد چودھری کا کہنا ہے ایسے فیصلے جن سے فاصلے بڑھیں انکا کیا فائدہ ہے، ایک دوسرے کو نیچا دکھانا کسی کے مفاد میں نہیں، ملک پر رحم کریں، مسلسل کہہ رہا ہوں اب نئی ڈیل کی ضرورت ہے۔