Friday, May 10, 2024

مشتعل مظاہرین نے کینیڈاکے پہلے وزیراعظم کا مجسمہ گرادیا

مشتعل مظاہرین نے کینیڈاکے پہلے وزیراعظم کا مجسمہ گرادیا
August 31, 2020

کینیڈا کے شہر مونٹریال میں مشتعل مظاہرین نے ملک کے پہلے وزیراعظم سر جان اے میکڈونلڈ کا تاریخی مجسمہ گرا کر سر کو مجسمے سے جدا کر دیا۔ مظاہرین میں سے کسی نے مجسمہ گرانے کی ویڈیو وائرل کردی۔

کیوبک انتظامیہ نے ملک کے اول وزیراعظم کا مجسمہ گرانے کے عمل کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ کو مسخ کرنے سے گریز کیا جائے۔میک ڈونلڈ 19 سال تک کینیڈا کے وزیر اعظم رہے انفرا اسٹریکچر اور تعمیراتی پالیسیوں کے علاوہ ان کی وجہ شہرت  ریذیڈنشل اسکولوں کا نظام قائم کرنا تھا جس کے تحت ایک صدی کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچوں کو گھروں سے زبردستی بورڈنگ اسکول بھیجا گیا۔

گھروں سے دور ان بورڈنگ اسکول میں بہت سے بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات ہوئے اور کچھ کی موت ہوگئی۔مونٹریال مظاہرین بھی سر جان میکڈونلڈ کے اسی اقدام کیخلاف احتجاج کر رہے تھے اور اسی وجہ سے ان کا مجسمہ زمین بوس کیا گیا۔