Monday, May 13, 2024

مشتری کے برفیلے چاند یوروپا تک رسائی کیلئے سپیس ایکس منتخب

مشتری کے برفیلے چاند یوروپا تک رسائی کیلئے سپیس ایکس منتخب
July 24, 2021

واشنگٹن ڈی سی (92 نیوز) ناسا نے کہا ہے کہ اس نے مشتری کے برفیلے چاند یوروپا پر جانے کے لیے سپیس ایکس کا انتخاب کیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ایلون مسک کی کمپنی کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے، اس کمپنی نے نظام شمسی کے اندر تک نظر جما لی ہے۔

یوروپا کلپر مشن اکتوبر 2024 میں کینیڈی سپیس سینٹر فلوریڈا سے فالکن ہیوی راکٹ چھوڑ کر شروع کیا جائے گا۔ اس کے لیے 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا معاہدہ کیا جائے گا۔

اس مشن کے بارے میں پہلے خیال تھا کہ اس کے لیے امریکی خلائی ادارے ناسا کے اپنے سپیس سسٹم سے راکٹ ٹیک آف کرے گا تاہم یہ تاخیر اور خطیر اخراجات کا شکار ہوا جس پر اس کے ناقدین نے اسے ریاست الباما کے لیے ایک ’روزگار پروگرام‘ قرار دیا۔

2018 میں ٹیسلا کے اپنے روڈسٹر کو خلا میں لے جانے کے بعد سے فالکن ہیوی کو دونوں کاروباری اور سرکاری مشنز کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

یہ اوپر اٹھنے کے لیے پچاس لاکھ پونڈ نیوٹنز کی طاقت پیدا کرتا ہے جو کہ تقریباً اٹھارہ 747 جہازوں کے برابر ہے۔

یوروپا کلپر یہ جاننے کے لیے کہ برف کے چاند پر حالات زندگی کے لیے مناسب ہیں یا نہیں، تقریباً 40 سے 50 بار یوروپا کے قریب سے گزرے گا۔

اس میں نصب انتہائی اعلیٰ معیار کے کیمرے سطح زمین کی تصویریں لیں گے اور ماحول کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے جبکہ پانی کی تلاش کے لیے بھی خصوصی آئسی لیئر داخل کی جائے گی۔