Friday, April 26, 2024

مشترکہ مفادات کونسل کی مردم شماری نتائج جاری کرنیکی منظوری

مشترکہ مفادات کونسل کی مردم شماری نتائج جاری کرنیکی منظوری
April 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کی منظوری دے دی، فوری طور پر نئی مردم شماری کرانے کا بھی فیصلہ دیدیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا، اسد عمر کا کہنا ہے، اجلاس میں مردم شماری سے متعلق ایک نکاتی ایجنڈا شامل تھا، ووٹنگ میں سندھ نے خلاف ووٹ دیا جبکہ باقیوں نے حق میں دیا۔ مردم شماری کا فریم ورک چھ سے آٹھ ہفتے میں مکمل ہوگا، امید ہے رواں سال نئی مردم شماری شروع ہو جائے گی۔ دو ہزار تئیس کے مارچ اپریل میں مردم شماری مکمل ہوگی۔

اُنہوں نے کہا، 2023ء کے الیکشن نئی مردم شماری کے مطابق کرائے جاسکیں گے۔ تمام پارٹیوں نے مل کر ایک آئینی ترمیم پاس کی کہ عبوری طور پر مردم شماری کو تسلیم کر کے الیکشن کرایا جائے۔ معاملے پر کابینہ کمیٹی بھی بنائی گئی جس نے اپنی سفارشات پیش کیں۔ مردم شماری الیکشن کی بنیاد بنتا ہے، اسی بنیاد پر حلقے بنائے جاتے ہیں۔