Friday, March 29, 2024

مشترکہ مفادات کونسل کا تعلیمی معیارات پر ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ

مشترکہ مفادات کونسل کا تعلیمی معیارات پر ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ
November 24, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں 18 ویں آئینی  ترمیم  کے بعد تعلیمی معیارات پر ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ٹاسک فورس نصاب اور ذریعہ تعلیم کے حوالے سے کام کرے گا۔ ٹاسک فورس ملک بھی میں یکساں تعلیمی معیار کیلئے سفارشات مرتب کریگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایل این جی درآمدات کیلئے صوبائی سطح پر تحفظات وزارت کو بھیجے جائیں گے۔ ایل این جی درآمدی معاملہ آئندہ اجلاس میں دوبارہ زیر غور لایا جائے گا۔ گیس کے پیداوری علاقوں کے قریب رہائشی آبادی کو ترسیل کار کمپنیاں گیس فراہم کریں گی۔

 مشترکہ مفادات کونسل کے  اجلاس میں شماریات ڈویژن کی طرف سے مردم شماری نتائج پر تھرڈ پارٹی کی توثیق کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایاگیا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی رواں سال پانچ عشاریہ ایک ملین میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دیگی۔ برآمدات پر موجودہ سبسڈی برقرار رہے گی۔