Saturday, April 20, 2024

مشترکہ مفادات کونسل نے نیشنل الیکٹرسٹی پالیسی کی متفقہ منظوری دیدی

مشترکہ مفادات کونسل نے نیشنل الیکٹرسٹی پالیسی کی متفقہ منظوری دیدی
June 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں نیشنل الیکٹرک سٹی پالیسی 2021ء کی متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں ، چاروں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء شریک ہوئے۔ جبکہ پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے اعلی ٰورچوئل شریک ہوئے۔

اجلاس میں کمیٹی نے نیشنل الیکٹریسٹی پالیسی کا حتمی ڈرافٹ پیش کیا، حتمی ڈرافٹ میں تمام اعتراضات کو دور کیا گیا۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ، الیکٹرسٹی پالیسی کے تحت شفاف انداز میں نئے توانائی منصوبوں کی منظوری دی جائے گی۔ نئی الیکٹرسٹی پالیسی آئندہ دس سال کیلئے ہے۔ نئی پالیسی پر صوبوں کے ساتھ سو سے زائد اجلاس ہوئے۔

اُنہوں نے کہا، نئی پالیسی کی روشنی میں ذیلی شعبوں کے لیے دس سے بارہ پالیسیاں تشکیل دی جائیں گی۔ نئی پالیسی کے تحت قوم کو سستی اور ماحول دوست بجلی ملے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ، رواں سال بجلی کے تقسیم کار نظام کو بہتر کرنے کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ آج ایک تاریخی دن ہے کہ سارے صوبوں نے نئی الیکٹرسٹی پالیسی کی منظوری دی۔

نئی پالیسی میں متعین کردہ اصولوں کی بنیاد پرنیا نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا جائے گا۔ 2023ء تک سات سے دس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کردیں گے۔