Sunday, May 5, 2024

مشترکہ مفادات کونسل میں بجلی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو بائیکاٹ کردوں گا ، وزیراعلیٰ سندھ

مشترکہ مفادات کونسل میں بجلی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو بائیکاٹ کردوں گا ، وزیراعلیٰ سندھ
April 20, 2018
کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کراچی میں جان بوجھ کر بجلی کا مصنوعی بحران پیدا کیا جارہا ہے، مشترکہ مفادات کونسل میں بجلی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو بائیکاٹ کردوں گا ۔ ایکسپو سینٹر میں مائی کراچی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ لوگ نہیں چاہتے کہ کراچی کی صنعتیں چلیں، اس کیلئے ایف آئی اے کو بھی استعمال کیا جارہا ہے، وزیراعظم اور مشیر خزانہ دونوں غیر ملکی دوروں پر گھوم رہے ہیں لیکن کراچی میں بجلی کا مسئلہ حل نہیں کر رہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ منصوبوں کے افتتاح پر پابندی عائد کر دی گئی ،عدالت ہمیں جہاں چاہتی ہے اٹھا کر پھینک دیتی ہے، ہمیں کہا جا رہا ہے کہ چند دن رہ گئے ہیں کام نہ کرو۔ انہوں نے کراچی میں نمائش کے شرکا کو ترقیاتی کاموں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ۔