Wednesday, April 24, 2024

مشتبہ پائلٹس لائسنس اجرا کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے دوافسران گرفتار

مشتبہ پائلٹس لائسنس اجرا کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے دوافسران گرفتار
May 29, 2021

کراچی (92 نیوز) مشتبہ پائلٹس لائسنس اجرا کے حوالے سے ایف آئی اے کی تحقیقات میں پیشرفت ہو گئی۔ کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایک پائلٹ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے دو افسران گرفتار کر لئے۔

گرفتار ملزمان میں پائلٹ ملک عابد حسین، سینئر جوائنٹ لائسنسنگ برانچ ڈائریکٹر فیصل انصاری شامل ہیں۔ گرفتار تیسرا ملزم سول ایوی ایشن لائسنسنگ برانچ کا سینئر سپرنٹنڈنٹ عبدالرئیس ہے۔ ایک اور مقدمے میں انتیس افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں گرفتار کئے جانے والے تینوں ملزمان بھی نامزد ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق نامزد دیگر ملزمان میں ملزم سیدعدیل آفتاب، ایڈمن برانچ کے دو اسسٹںٹ شامل ہیں۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر مبنی لائسنسز حاصل کرنے والے پچیس پائلٹس بھی شامل ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق سی اے اے کے ملوث افسران واہلکاروں نے مبینہ رقم کے عوض پائلٹس کی معاونت کی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر فاروق احمد کے مطابق مقدمے میں درج پائلٹس کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دئیے گئے ہیں۔