Friday, April 19, 2024

مشتبہ بھارتی کشتی کی آمد، پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی 92 نیوز کی خبر کی تصدیق

مشتبہ بھارتی کشتی کی آمد، پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی 92 نیوز کی خبر کی تصدیق
November 8, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستانی سمندری حدود میں مشتبہ بھارتی کشتی کی آمد، عملے کی گرفتاری کا معاملہ، پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے 92 نیوز کی خبر کی تصدیق کردی۔

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے 92 نیوز کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ مشرقی بحری علاقے میں 5 نومبر کی شام 4 بجے پیش آیا۔ چند بھارتی ماہی گیر کشتیوں کو پاکستانی بحری حدود میں 8 ناٹیکل میل کے اندر دیکھا گیا۔ بھارتی کشتیاں پاکستانی سمندری حدود میں غیرقانونی ماہی گیری میں ملوث تھیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بیشتر بھارتی کشتیوں کو ہندوستانی حدود میں دھکیلا گیا۔ پدمنی کوپا نامی کشتی، عملے کے 7 ارکان نے احکامات نہ مانے اور تحویل میں لیا گیا۔ عملے کے ارکان کو 6 نومبر کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ گرفتار شدگان میں بھوپت بابو، سنجے شیدوا، کشور مشیا، نیریندر بوجاد، اجے ووڈو، سنتوش اور رامو بوجاد شامل ہیں۔

ترجمان پی ایم ایس اے کا مزید کہنا تھا کہ غیرملکی میڈیا نے "جل پری" نامی کشتی، عملے کو تحویل میں لینے کا واویلا کیا تھا جو سراسر بے بنیاد ہے۔ قانون کے نفاذ کے لیے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی غیر مہلک ذرائع اختیار کرتی ہے۔ ماہی گیروں کیساتھ سلوک میں انسانی ہمدردی کا عنصر ہمیشہ ذہن میں رکھا جاتا ہے۔