Tuesday, April 23, 2024

مشتاق چینی کا سلمان شہباز کا کالا دھن سفید کرنے کیلئے ذاتی اکاؤنٹ استعمال ہونیکا اعتراف

مشتاق چینی کا سلمان شہباز کا کالا دھن سفید کرنے کیلئے ذاتی اکاؤنٹ استعمال ہونیکا اعتراف
November 9, 2020
لاہور (92 نیوز) شہباز شریف فیملی کے خلاف ایک اور وعدہ معاف گواہ کا بیان سامنے آگیا، مشتاق چینی نے سلمان شہباز کا کالا دھن سفید کرنے کے لئے استعمال ہونے کا اعتراف کر لیا، انہوں نے کہا کہ سلمان شہباز نے ساری ٹرانزیکشنز کے فرضی معاہدے تیار کروائے، میں اپنے عمل پر شرمندہ ہوں، میری معافی قبول کی جائے۔ مشتاق چینی کے بیان کے مطابق قاسم قیوم اور عبدالقیوم نے ان کے اکاؤنٹ سے 6 کروڑ کی ٹی ٹیز لگوائیں اور ظاہر کیا کہ یہ رقم باہر سے موصول ہوئی ہے، مشتاق چینی نے اعتراف کیا کہ 2014ء میں انہیں سلمان شہباز کا کالا دھن سفید کرنے کے لئے استعمال کیا گیا۔ کہا گیا سلمان شہباز کے 60 کروڑ کو وائٹ کرنا ہے، بے بسی کے اظہار پر کہا گیا اس کے لئے صرف آپکا اکاؤنٹ استعمال ہوگا، وعدہ معاف گواہ کے بیان کے مطابق 2014ء میں سرکلر روڈ برانچ سے 21 کروڑ 40 لاکھ کی ٹی ٹیز لگوائی گئیں۔ اسی سال پھر مشتاق اینڈ کمپنی کے اکاؤنٹ سے 29 کروڑ 30 لاکھ کی ٹی ٹیز لگائی گئیں رقم کےبرابر چیک محمد عثمان کے حوالے کر دئیے، وقار ٹریڈنگ کمپنی سے مشتاق چینی کے اکاؤنٹ میں 10 کروڑ روپے منتقل کیے گئے اور چیک محمد عثمان کو دیا۔ مشتاق چینی نے بتایا انہوں نے سارا عمل کاروبار اور کالے دھن کو سفید کرنے کے لالچ میں کیا، وہ اپنے عمل پر شرمندہ ہیں اور معافی چاہتا ہے، لاہور کی احتساب عدالت نے نے بیانات کی کاپیاں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کو فراہم کردیں۔