Saturday, April 20, 2024

مشتاق مہر کی مراد علی شاہ سے ملاقات، صوبے میں امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال

مشتاق مہر کی مراد علی شاہ سے ملاقات، صوبے میں امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال
March 2, 2020
 کراچی (92 نیوز) مشتاق مہر کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مشتاق مہر نے آئی جی کا عہدہ سنبھالنے کی اجازت مانگی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے فوری ہاں کر دی۔ مشتاق مہر نے نئے آئی جی سندھ کا چارج سنبھال لیا۔ آئی جی کا چارج لینے مشتاق مہر سینٹرل پولیس آفس پہنچے۔ سید کلیم امام نے نئے آئی جی کا استقبال کیا۔ پولیس کے دستے نے آئی جی سندھ مشتاق مہر کو سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعد آئی جی سندھ مشتاق مہر نے سید کلیم امام کے ہمراہ یادگار شہدا پر بھی حاضری دی۔ گریڈ 22 کے افسر مشتاق مہر 60 ویں آئی جی سندھ ہیں۔ وہ اس سے قبل آئی جی ریلوے ، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک، ایڈیشنل آئی جی کراچی کے عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ عہدے کا چارج لینے سے قبل مشتاق مہر نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کی۔ نئے آئی جی پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ صوبے میں امن و امان کو مزید بہتر کیا جائے گا۔