Sunday, September 8, 2024

 مشتاق سکھیرا بھی جوتا کلب میں شامل ہوگئے ،حسین والا گاؤں آمد پر مظاہرین کی طر ف سے جوتا اچھال دیا گیا

  مشتاق سکھیرا بھی جوتا کلب میں شامل ہوگئے ،حسین والا گاؤں آمد پر مظاہرین کی طر ف سے جوتا اچھال دیا گیا
August 11, 2015
قصور(92نیوز) آئی جی پنجاب مشاق سکھیرا کی حسین والاگاﺅں میں آمد پر مظاہرین نے بچوں کے ساتھ درندگی پر شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا پر جوتا پھینکا جو ان کے قریب سے گزرتے ہوئے کانسٹیبل کا لگا ۔ مشتعل مظاہرین نے اس موقع پر پولیس مردہ باد کے نعرے لگائے اور پریس کانفرنس بھی روک دی ۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ملزمان کی پشت پناہی کرنے والے ایس پی انوسٹی گیشن اور ڈی پی او قصور کو عہدے سے ہٹا یا جائے ۔ آئی جی پنجاب کی قصور سے واپسی پر مظاہرین نے ان کی گاڑی کو گھیر کر روکنے کی کوشش بھی کی ۔